پاکستان شوبز انڈسٹری کی ممتاز اور خوبرو اداکارہ صرحا اصغر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
ابھرتی ہوئی اداکارہ اور ماڈل صرحا اصغر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، جس کا اعلان انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کے ذریعے کیا۔ ویڈیو میں انہوں نے حمل، پیدائش، اور بعد کے لمحات کو مختصر انداز میں شیئر کیا۔
صرحا اصغر کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہسپتال کے بستر پر ان کے شوہر اور اہل خانہ خوشی سے نہال ہیں۔ اداکارہ نے 21 جنوری کو یہ ویڈیو شیئر کی، تاہم اندازہ ہوتا ہے کہ بیٹی کی پیدائش چند دن پہلے ہوچکی تھی۔
مداحوں اور شوبز کی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے صرحا اصغر کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
صرحا اصغر نے دسمبر 2020 میں اپنے دیرینہ دوست عمر لالا سے شادی کی تھی، اور نومبر 2022 میں ان کے پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ اب دوسرے بچے کی آمد کے بعد صرحا زیادہ تر فیملی لائف پر توجہ دے رہی ہیں، جس کی وجہ سے وہ ٹی وی اسکرین پر کم نظر آ رہی ہیں، لیکن اشتہارات اور شوز میں ان کی موجودگی برقرار ہے۔
صرحا کے مداح ان کے جلد واپسی کے منتظر ہیں اور ان کی زندگی کے اس خوشگوار لمحے پر ان کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram