حماس نے جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں توسیع کی اسرائیلی درخواست مسترد کردی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ، فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں توسیع کی اسرائیلی درخواست مسترد کردی گئی۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس جنگ بندی میں توسیع کے امریکی منصوبے پر اتفاق کرے، حماس کے سینئرعہدے دار کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے امداد بند کرکے ثابت کیا جنگ بندی میں توسیع نہیں چاہتا۔ حماس اب بھی جنگ بندی معاہدے کی کوششیں کر رہی ہے، معاہدے کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے ثالثوں سے رابطے میں ہیں۔

latest urdu news

سینئر عہدیدار نے کہا کہ امید ہے اسرائیل کو جنگ بندی کے تمام مراحل کا پابند بنایا جائے گا، اسرائیلی یرغمالیوں کو پہلے سے طے معاہدے کے تحت مرحلہ وار رہا کیا جائے گا۔

دوسری جانب فرانس کی جانب سے امریکی اور یوکرینی صدر سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کردی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور دونوں صدور کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے گفتگو کی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter