کھیلتا پنجاب پروگرام: گجرات میں تین روزہ کھیلوں کے مقابلے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کھیلتا پنجاب تین روزہ اسپورٹس ایرینا ایونٹ کا افتتاح کیا۔

گجرات: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی ہدایات پر گجرات میں کھیلتا پنجاب پروگرام کے تحت تین روزہ کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز کیا گیا۔ اسپورٹس ایرینا گجرات میں منعقدہ اس ایونٹ کی افتتاحی تقریب ریلوے پھاٹک سرگودھا روڈ پر منعقد ہوئی، جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے کیا۔

latest urdu news

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے کھیلوں کے فروغ پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے ایونٹس نوجوانوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کے ساتھ ساتھ معاشرتی ترقی میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

ایونٹ میں کرکٹ، فٹبال، بیڈمنٹن سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں، جن کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور انہیں مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنا ہے۔ افتتاحی تقریب میں چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گجرات خالق داد، سینئر صحافی ڈاکٹر عرفان مغل، سید اظہر حسین شاہ، اور سید عاصم رضا سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں کھیلوں کے فروغ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter