پی آئی اے کی نجکاری: مالیاتی مشیر کو سوا ارب روپے کی ادائیگی کا انکشاف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن(پی آئی اے) کی نجکاری کیلئے مقرر کردہ مالیاتی مشیر کو سوا ارب روپے دیے گئے مگر اس کی نجکاری نہیں ہوسکی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے مقرر کردہ مالیاتی مشیر کو اب تک ایک ارب 20 کروڑ روپے ادا کیے جا چکے ہیں، تاہم نجکاری کا عمل مکمل نہیں ہو سکا۔

latest urdu news

اجلاس کی صدارت چیئرمین ڈاکٹر فاروق ستار نے کی، جہاں سیکریٹری نجکاری کمیشن عثمان باجوہ نے بتایا کہ مالیاتی مشیر کو مجموعی طور پر 69 لاکھ ڈالر (تقریباً ایک ارب 90 کروڑ روپے) ادا کیے جانے ہیں، جن میں سے 63 فیصد رقم پہلے ہی ادا ہو چکی ہے۔

مزید یہ بھی بتایا گیا کہ پی آئی اے ہولڈکو کے پاس 26 اور پی آئی اے سی ایل کے پاس 5 جائیدادیں ہیں، جبکہ اسلام آباد کے بلیو ایریا میں واقع پلاٹ کی مالیت 10 سے 12

عمران خان کرکٹ ٹیم کی ہار پر پھٹ پڑے, محسن نقوی پر برہم

ارب روپے لگائی گئی ہے۔ روزویلٹ ہوٹل اور اسکائپ ہوٹل پیرس بھی پی آئی اے ہولڈکو کی ملکیت میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ 13 نومبر 2024 کو نجکاری بورڈ نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے موصول ہونے والی بولی مسترد کر دی تھی۔ حکومت کو قومی ایئر لائن کے 60 فیصد حصص کے لیے 85 ارب روپے درکار تھے، لیکن بلیو ورلڈ سٹی کی جانب سے صرف 10 ارب روپے کی پیشکش کی گئی، جس کے بعد دوبارہ اظہارِ دلچسپی طلب کرنے اور جی ٹو جی آپشن اپنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter