اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ زرمبادلہ بھیج کر ملکی معیشت کو نئی طاقت دی، کامران ٹیسوری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

برمنگھم، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ زرمبادلہ بھیج کر ملکی معیشت کو نئی طاقت دی۔

برمنگھم میں اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب کے دوران گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاکستانی و کشمیری کمیونٹی پاکستان کے ایمبیسیڈر ہیں، قانون کی پاسداری کریں اور اپنی شناخت کو فخر بنائیں، سوشل میڈیا پر بغیر تصدیق خبر پھیلانا نہ مہذب معاشرے کی نشانی ہے اور نہ ہی اسلام اس کی اجازت دیتا ہے۔

latest urdu news

کامران خان ٹیسوری نے دورہ برطانیہ میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے گورنر انیشی ایٹو کے تحت خصوصی مراکز کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کوئی مسئلہ ہو تو گورنر انیشی ایٹو کے تحت قائم مراکز مدد کریں گے، اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ زرمبادلہ بھیج کر ملکی معیشت کو نئی طاقت دی، برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کا آبائی وطن کی معیشت میں اہم کردار ہے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان کے عام شہری برطانیہ میں اعلیٰ ترین سیاسی عہدوں پر پہنچے ہیں، بس ڈرائیورز کے بچوں نے رکن پارلیمنٹ بن کر مثالیں قائم کی ہیں، صادق خان جیسے عام شہری کا لندن میں تین بار مسلسل میئر بننا کمال ہے، برطانیہ میں آباد پاکستانیوں نے وطن کی بہت خدمت کی، میں ان کی خدمت کیلئے حاضر ہوں۔

دوسری جانب رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ 26 ویں ترمیم کے ہوتے عدلیہ پی ٹی آئی کوکوئی ریلیف نہیں دے سکتی۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران شیر افضل مروت نے کہا کہ چیف جسٹس نے بیلنس کرنے کے لیے پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter