63
اسلام آباد، ایف آئی اے این سی بی انٹرپول کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سخی رحمٰن کو قطر سے حراست میں لے لیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ ملزم کو قطر سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔
گرفتار ملزم خیبر پختونخوا کے تھانہ یعقوب خان شہید کرک کو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا، ملزم 2024 میں مخالف کو قتل کرکے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔
ایف آئی اے این سی بی انٹرپول کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا گیا تھا، ملزم کو بعدازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے کے پی پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔
دوسری جانب عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کو فوری طور پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 26 نومبر احتجاج کے تناظر میں زیر حراست 120 سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور کرلیں اور انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔