باپ نے 4 بچوں کو ذبح کرنے کے بعد خودکشی کرلی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

باپ نے 4 بچوں کو تیز دھار آلے سے ذبح کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

خیبر پختونخوا، ضلع صوابی میں باپ نے 4 بچوں کو تیز دھار آلے سے ذبح کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

latest urdu news

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ واقعہ صبح سویرے صوابی کے علاقے یارحسین سڑہ چینہ میں پیش آیا، جہاں سیف الاسلام نامی شخص نے پہلے اپنے چار بچوں کو تیز دھار آلے سے ذبح کیا اور پھر خودکشی کرلی۔

قتل کیے جانے والوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں جن کی عمریں 2 سال سے 12 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔

مارے جانے والوں میں 12 سالہ ضیاء، 10 سالہ عبدالرحمان، 8 سالہ ثناء اور دو سالہ بچی شامل ہیں۔

اہل علاقہ کے مطابق سیف الاسلام ٹیلر ماسٹر تھا اور اس کی بیوی گھریلو جھگڑوں پر ناراض ہو کر میکے چلی گئی تھی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر رہے ہیں، بظاہر واقعہ قتل اور خودکشی کا لگتا ہے تاہم تفتیش کے بعد کسی حتمی نتیجے پر پہنچا جاسکے گا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter