’عظیم انسان کھو دیا‘: صدر مملکت کی پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات کی اور والد شہزادہ کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے لزبن میں اسماعیلی کمیونٹی کے نئے روحانی پیشوا پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات کی اور والد، پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

latest urdu news

ایکسپریس نیوز کے مطابق، صدر مملکت نے اس موقع پر پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے ہمدردی کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم ایک سچے دوست اور عظیم انسان دوست شخصیت سے محروم ہوگئی ہے۔ انہوں نے آغا خان کی پاکستان اور دنیا بھر میں انسانیت کے لیے کی گئی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت نے لاکھوں افراد کی زندگیاں بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

صدر زرداری نے بتایا کہ انہیں آغا خان کے انتقال کی خبر چین کے سرکاری دورے کے دوران ملی، جس سے انہیں گہرا صدمہ پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم آغا خان کی انسانیت دوستی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے وہ خاص طور پر لزبن آئے ہیں۔

صدر مملکت نے امید ظاہر کی کہ پرنس رحیم الحسینی اپنے والد کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے دنیا بھر میں فلاحی خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ صدر پاکستان کا یہ دورہ، پاکستان اور آغا خان خاندان کے درمیان دیرینہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ پرنس کریم آغا خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

 

شیئر کریں:
frontpage hit counter