ٹک ٹاک بنانے کا جنون نوجوان کی زندگی نگل گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، ٹک ٹاک بنانے کا جنون ایک اور نوجوان کی زندگی نگل گیا۔

شاد باغ کے علاقے میں عبدالرحمٰن نامی نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے پستول سے اچانک گولی چلنے کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا، پولیس کی جانب سے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

latest urdu news

پولیس کا بتانا ہے کہ عبدالرحمٰن نامی نوجوان ماموں کے گھر آیا تھا، جہاں اچانک گولی چلنے کا واقعہ پیش آیا، لڑکے کی عمر 17 سال ہے، جس کو سینے پر ایک گولی لگی جو اسکی موت کا سبب بن گئی۔

نوجوان اپنی والدہ کیساتھ ایک رشتے دار کی رسم چہلم میں شرکت کے لیے آیا تھا۔

افسوسناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور لاش کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کی جانب سے موقع پر موجود افراد کے بیانات ریکارڈ کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter