گوادر، آل پارٹیز اتحاد نے مطالبات منوانے کے بعد 47 روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا۔
گوادر میں آل پارٹیز اتحاد 47 روز دھرنے کے بعد مطالبات منوانے میں کامیاب ہوگیا، ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
اتحاد کے ترجمان عبدالغفور کا بتانا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے 7 نکاتی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، معاہدے کی پاسداری نہیں کی گئی تو دوبارہ دھرنا دیا جائے گا۔
مطالبات سے متعلق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف کارروائی تیز کی جائےگی، گوادر میں 17 گھنٹے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے امریکی سرمایہ کار اور ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر جینٹری بیچ کی قیادت میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد کی جانب سے ملاقات کی گئی ،امریکی کاروباری شخصیات کی جانب سے پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔