وزیراعظم سے امریکی سرمایہ کار وفد کی ملاقات، پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کی خواہش

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے امریکی سرمایہ کار اور ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر جینٹری بیچ کی قیادت میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد کی جانب سے ملاقات کی گئی، امریکی کاروباری شخصیات کی جانب سے پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

امریکا کا اعلیٰ سطح کا سرمایہ کاروں کا وفد 2 روز کے دورے پر پاکستان میں ہے، وفد کی قیادت ٹیکساس ہیج فنڈ کے منیجر اور ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر جینٹری بیچ کر رہے ہیں۔

latest urdu news

بدھ کو پاکستان کا دورہ کرنیوالے امریکی سرمایہ کاروں کے وفد نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات بھی کی، جینٹری بیچ نے پاکستان کی بے پناہ اقتصادی صلاحیت کی تعریف کی اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہا۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران جینٹری بیچ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مصنوعی ذہانت، معدنیات، توانائی اور ریئل اسٹیٹ میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، ایسی تعمیراتی ٹیکنالوجی پاکستان لانا چاہتے ہیں جس سے ایک ماہ میں 30 منزلہ عمارت کا ڈھانچا کھڑا ہوجاتا ہے۔

جینٹری بیچ نے کہا کہ صدر ٹرمپ بھی ایک کاروباری شخصیت ہیں، اقتصادی سفارت کاری پر یقین رکھتے ہیں، امریکا اور پاکستان کی موجودہ قیادت کی سوچ یکساں ہے۔

ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر جینٹری بیچ کا کہنا ہے کہ امریکی کاروباری شخصیات پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کی خواہش رکھتے ہیں۔

جینٹری بیچ نے کہا کہ ماضی میں امریکی عوام کو پاکستان کی حقیقی تصویر نہیں دکھائی گئی، امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتا ہے، پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، صدر ٹرمپ کی سربراہی میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے 4 سال جو کچھ پاکستان کے ساتھ کیا وہ مناسب نہیں تھا، امریکا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے، پاکستان کی موجودہ قیادت نئی امریکی قیادت کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter