6 دوستوں کی سیلفی میں پراسرار ساتواں چہرہ، ناظرین میں خوف و ہراس

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک جنگل میں ہائکنگ کے دوران لی گئی 6 دوستوں کی سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں ساتویں چہرے کی موجودگی نے دیکھنے والوں کو حیران اور خوفزدہ کر دیا ہے۔

یہ تصویر، جو بظاہر ایک عام سی چھٹیوں کی یادگار لگتی ہے، دراصل اپنی پراسرار نوعیت کی وجہ سے زیر بحث ہے۔ سیلفی میں موجود دوست ہرے بھرے مناظر کے درمیان خوشگوار موڈ میں دکھائی دیتے ہیں، جبکہ ان کے پیچھے دیگر ہائیکرز کا گروپ بھی نظر آ رہا ہے۔

latest urdu news

لیکن جب تصویر کو قریب سے دیکھا گیا تو ناظرین نے دعویٰ کیا کہ اس میں چھ کے بجائے سات چہرے موجود ہیں۔ اس اضافی چہرے کو دیکھنے کے لیے باریک بینی اور عقابی نگاہ درکار ہے۔

اگر آپ اب تک ساتواں چہرہ تلاش نہیں کر پائے، تو ایک اشارہ یہ ہے: تصویر کے نیچے بائیں کونے پر غور کریں۔ اس پراسرار چہرے کی موجودگی نے کئی لوگوں کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ آیا یہ محض ایک اتفاق ہے یا کچھ غیرمعمولی۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter