خیبرپختونخوا حکومت کا آئی جی اسلام آباد کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے آئی جی اسلام آباد کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں آئی جی اسلام آباد کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

latest urdu news

کابینہ اراکین کی جانب سے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے یہ کہا گیا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتجاج کے دوران تحریک انصاف کے کارکنوں پر آنسو گیس شیلنگ اور تشدد کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ کے پی کی جانب سے سیاسی صورتحال پر کابینہ اراکین کو اعتماد میں لیا گیا جبکہ اہم بیٹھک میں الیکشن کمیشن کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ حکومت آنے سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ حریت رہنما یاسین ملک کی بھوک ہڑتال پر شدید تشویش ہے، حریت رہنما یاسین ملک کو فوری طور پر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

News Alert Urdu