121
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی گجرات میں ڈی پی او چکوال احمد محی الدین کی رہائش گاہ آمد۔
گجرات: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او چکوال احمد محی الدین کی رہائش گاہ پر ان کے والد کی وفات پر تعزیت کی۔ انہوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ، ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطا باجوہ، اور ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
آئی جی پنجاب نے احمد محی الدین اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری پولیس فورس آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔