جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست بریت خارج کردی گئی۔
انسداد دہشتگری کی عدالت راولپنڈی کی جانب سے 9 مئی جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست بریت خارج کردی گئی۔
انسداد دہشتگری کی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ کی جانب سے درخواست پر سماعت کی گئی، بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان نے آرٹیکل 265 کے تحت بریت کی درخواست دائر کی تھی۔
پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ ملزم کے خلاف استغاثہ کے پاس کافی شواہد موجود ہیں اور جی ایچ کیو حملہ کیس میں ٹرائل جاری ہے۔
انہوں نے دلائل میں کہا کہ 12 گواہان کے بیانات ریکارڈ ہوچکے ہیں، ٹرائل کے دوران بریت کی درخواست نہیں بنتی۔
عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست بریت خارج کردی۔
اس سے پہلے انسداد دہشتگردی کی عدالت راولپنڈی نے 2 پی ٹی آئی رہنماؤں اجمل صابر اور سہیل عرفان عباسی کی درخواست بریت خارج کی تھی۔