سنیما گھر کی جانب سے لاتعداد پاپ کارن کی پیشکش پر سعودی شہری بڑے بڑے پتیلے اور برتن لے کر آفر کا فائدہ اُٹھانے پہنچ گئے۔
دنیا بھر میں مارکیٹنگ کے منفرد طریقے صارفین کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، لیکن سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک سینما گھر کی تشہیری مہم پر عوام کا ردِعمل واقعی حیرت انگیز اور دلچسپ تھا۔
‘ووکس سینما’ نے 30 ریال میں لامحدود پاپ کارن فراہم کرنے کی پیشکش کی۔ اگرچہ یہ پیشکش صارفین کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے کی گئی تھی، لیکن سینما انتظامیہ شاید سعودی شہریوں کی "تخلیقی صلاحیتوں” کا اندازہ نہیں لگا سکی۔
ویڈیوز میں دکھایا گیا کہ شہری بڑے بڑے پتیلے، دیگچے اور کنٹینرز لے کر سینما پہنچے تاکہ لامحدود پاپ کارن حاصل کر سکیں۔ یہ مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے، اور لوگوں نے اس پر مزاحیہ تبصرے کیے۔
ایک صارف نے کہا، "یہ لوگ پاکستان سے بھی چار ہاتھ آگے نکل گئے۔” جبکہ کسی نے لکھا، "وہ غلط لوگوں سے الجھ گئے!” کچھ صارفین نے اس عمل کو مزاحیہ قرار دیا، تو کچھ نے اتنی بڑی مقدار میں پاپ کارن لینے کو رزق کا ضیاع قرار دیا۔
یہ واقعہ نہ صرف ایک مزاحیہ قصہ بن گیا بلکہ سعودی عرب میں لوگوں کے رویے اور ان کے منفرد ردعمل کی مثال بھی پیش کرتا ہے، جو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو رہا ہے۔
View this post on Instagram