88
کراچی، آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ سندھ میں کسی چینی شہری سے بھتے کی کوئی شکایت رپورٹ نہیں ہوئی۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ چینی بھائیوں کی سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے، سکیورٹی خدشات کی وجہ سے چینی شہریوں کی آمدو رفت محدود ہے۔
آئی جی نے کہا کہ صوبہ سندھ میں کسی چینی شہری سے بھتے کی کوئی شکایت رپورٹ نہیں ہوئی، چینی شہریوں کی عدالتی چارہ جوئی سے متعلق چھان بین کررہے ہیں۔
غلام نبی میمن نے کہا کہ غیر ملکیوں کی سکیورٹی کے حوالے سے ایس او پیز پر عملدرآمد پولیس پر لازم ہے، مقامی اسپانسرز کو بھی سکیورٹی کی وجہ سے پہلے جیسا رسپانس نہیں مل رہا۔
دوسری جانب بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن اور انکوائری کمیشن میں فرق ہے، ہم نےکمیشن بنانے سے کبھی انکارنہیں کیا۔