لاہور، نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ ہی ختم کرے گی اور عدلیہ کی آزادی بحال ہوگی۔
لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ملی یکجہتی کونسل کا مرکزی وفد 27 جنوری کو کرم صورتحال پر وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور سے اسلام آباد میں ملاقات کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں وفاق، صوبوں کے اعتراض دور کرے، انسانی ا سمگلنگ کا قلع قمع ہونا چاہیے، مزدور دشمن اقدامات پر اتحادی حکومت ایک پیج پر ہے۔
نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ 1 سال بعد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین کا انتخاب اچھا اقدام ہے، سینیٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈرز پر عمل نہ کرنے پر چیئرمین سینیٹ کا اقدام اچھا ہے۔
دوسری جانب سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وفاقی حکومت کی کارکردگی پی ٹی آئی کی حکومت سے بھی بری ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام پاکستان کو زبردست رسپانس ملا ہے، پارٹی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔