ملک بند ہونے سے 1 دن کا GDP نقصان 300 ارب ہے، مفتاح اسماعیل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ملک بند ہونے سے 1 دن کا جی ڈی پی نقصان 300 ارب ہے۔

پاکستانی عوام نے 8 فروری کو جو فیصلہ کیا وہ حکومت نے تسلیم نہیں کیا، پی ٹی آئی، ن لیگ پیپلز پارٹی کو بیٹھ کر بات کرنی پڑے گی۔ ایک انٹرویو میں سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے سوچا ہوا ہے دھرنے دیں گے، انہیں اپنے ساتھ دوسری جماعتوں کو بھی ملانا چاہیے۔

latest urdu news

رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد سمیت دیگر لوگ جیلوں میں ہیں، یہ کہنا غلط ہے کہ پاکستان دلدل میں ہے اور عمران خان کنول کا پھول ہیں، پی ٹی آئی نے ایک غلطی کی، توجہ صرف سابق وزیراعظم کی رہائی پر ہے جبکہ انہیں الیکشن اور جمہوریت کی بات کرنی چاہیے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور، اسلام آباد سمیت کراچی میں بھی انٹرنیٹ بند ہے، ملک بند ہونے سے ایک دن کا جی ڈی پی نقصان 300 ارب ہے، لاہور، اسلام آباد بند کردیں گے تو 100، 125 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔

اسکول بند ہونے سے بچوں کی پڑھائی پر گہرا اثر پڑے گا، پاکستان میں اب تک یہ جھگڑا چل رہا ہے کہ انتخابات شفاف ہوئے یا نہیں، آئین کو پامال کردیا گیا، کرسی بچانے کے لئے عدلیہ کی آزادی پر حملہ کیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عوام نے 8 فروری کو فیصلہ کردیا تھا لیکن حکومت نے تسلیم نہیں کیا۔

News Alert Urdu

Free website traffic