عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہونی چاہئے، اسد قیصر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں عمر ایوب اور اسد قیصر کا کہنا ہے کہ عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہونی چاہئے۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب اور اسد قیصر کا کہنا ہے کہ حکومت نے 7 دنوں میں کمیشن کے حوالے سے بھی بتانا ہے، پاکستان میں انرجی کرائسز ہمارے سروں پر ہے۔

latest urdu news

پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ کیپسٹی پیمنٹ کی وجہ سے بجلی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، غلط معاہدوں کے باعث بجلی 85 روپے فی یونٹ سے زائد ہوگئی، ملک میں بیروزگاری بڑھی، تمام مسائل کو بات چیت سے حل کرنا ہوگا۔

دونوں رہنماؤں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کا سنگین مسئلہ ہے، وزیر خارجہ کو فوری افغانستان کا دورہ کرنا چاہیے، افغانستان کیساتھ تمام معاملات ٹیبل پر بیٹھ کر حل کیے جائیں۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter