کمبل کے سائز کی ‘روٹی’، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی نوجوان نے کمبل جتنی 12 فٹ لمبی روٹی بنا کر سب کو حیران کردیا۔

پاکستانی شہری نے اپنی منفرد مہارت سے دنیا کو حیران کر دیا، جب انہوں نے کمبل کے سائز کی 12 فٹ لمبی روٹی تیار کی، جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔

latest urdu news

پاکستانی فوڈ بلاگر نے انسٹاگرام پر یہ ویڈیو شیئر کی، جسے اب تک 133 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں اس روٹی کو "دنیا کی سب سے بڑی روٹی” قرار دیا گیا ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ نوجوان سکون سے آٹے کو بیل رہا ہے اور پھر مہارت کے ساتھ بھڑکتی آگ پر اس دیوقامت روٹی کو پکا رہا ہے۔ اس انوکھے کارنامے نے نہ صرف صارفین کو محظوظ کیا بلکہ دلچسپ تبصروں کا بھی طوفان برپا کر دیا۔

ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا، "یہ دیکھنا حیرت انگیز ہے کہ کھانے کی تیاری میں ہاتھوں کے ساتھ پاؤں کا بھی استعمال ہوتا ہے!” جبکہ ایک اور صارف نے مذاقاً کہا، "ویٹر، ایک روٹی اور دس پلیٹ سالن لے آؤ!”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by YoUzEECreator (@youcreatorzee)

صارفین نے اسے کمبل سے تشبیہ دیتے ہوئے حیرت کا اظہار کیا، اور ایک نے مزید لکھا، "گوگل بھی اس روٹی کی کیلوریز گننے میں ناکام رہا۔”

یہ ویڈیو پاکستانی روایتی کھانوں اور نان بائیوں کی مہارت کی خوبصورت مثال پیش کرتی ہے، جو دیکھنے والوں کے لیے دلچسپی اور حیرت کا باعث بنی۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter