سندھ حکومت نے مزدوروں کی کم سے کم اُجرت 37 ہزار روپے کرنے کی منظوری دیدی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ حکومت نے مزدوروں کی کم سے کم اُجرت 37 ہزار روپے کرنے کی منظوری دیدی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں سندھ حکومت کی جانب سے مزدوروں کی کم سے کم اُجرت 37 ہزار روپے کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

latest urdu news

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بہتر پولیسنگ بھِی اہم ایجنڈا تھا جسکو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ بھر کے 407 پولیس تھانوں کو براہ راست بجٹ کے علاوہ ایس ایچ اوز کو خصوصی فنڈز جاری کرنے کا اختیار بھی دے دیا گیا ہے۔

فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے میں مختلف کیٹیگریز کے تھانوں کیلئے علیحدہ علیحدہ بجٹ مختص ہوگا، کراچی ڈویژن میں اے کیٹیگری کے 37 تھانوں کو 1 کروڑ 52 لاکھ روپے کا بجٹ دیا گیا جبکہ ایس ایچ اوز کو 1 ماہ میں 2 لاکھ روپے کا بجٹ خرچ کرنے کا اختیار ہوگا۔

اجلاس کے دوران سندھ پبلک سروس کمیشن کے ضوابط میں ترمیم کی منظوری بھی دی گئی جس کے ذریعے کمیشن مستقبل میں خالی آسامیوں کیلئے ویٹنگ لسٹ ترتیب دے سکے گا۔

News Alert Urdu