کراچی سے بیرون ملک جاتے ہوئے 13 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے امیگریشن سیل کے عملے کی جانب سے کراچی ائیرپورٹ سے اٹلی، سعودی عرب، قطر، تنزانیہ اور دیگر ممالک جاتے ہوئے مزید 13 افراد کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

امیگریشن ذرائع کا بتانا ہے کہ عمرہ زائرین عبدالخالق، حق نواز، اکرام اللہ، سمیع اللہ، احسن اللہ کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کی مناسب رقم نہ ہونے پر سفر سے روکا گیا۔ قطر جاتے ہوئے وسیم عباس کو ورک ویزے سے متعلق دستاویزات، این او سی نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔

latest urdu news

مسافر سجاد کو فیملی وزٹ ویزا پر عمان جاتے ہوئے ویزا کے حوالے سے سپورٹنگ دستاویزات نہ ہونے اور متعلقہ اتھارٹی سے ویریفکیشن نہ ہونے پر واپس بھیجا گیا۔

امیگریشن ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد عمران کو آذربائیجان کے ٹورزم ویزے پر جاتے ہوئے اخراجات کی مناسب رقم ایڈوانس ہوٹل بکنگ نہ ہونے پر سفر سے روک دیا گیا۔

محمد انیس کو وزٹ ویزا پر اٹلی جاتے ہوئے ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کی مناسب رقم نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔

نعمان مقصود کو بینن کے رہائشی ویزا پر جاتے ہوئے پروٹیکٹر اور متعلقہ دستاویزات نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا، خاتون سدرا بی بی کو عمرہ ویزے پر سعودی عرب جاتے ہوئے ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے رقم نہ ہونے کی وجہ سے روک دیا گیا۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter