اسلام آباد، حجاج کرام کیلئے خوشخبری آگئی، اب صرف 24 گھنٹے میں پاسپورٹس حاصل کرسکیں گے۔
حجاج کرام کو آسانی دینے کیلئے ڈی جی پاسپورٹس نے خصوصی ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کیا، ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام ریجنل دفاتر میں خصوصی ڈیسک قائم کیے جائیں گے۔
ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی کے مطابق حجاج کرام کو یہ سہولت دنیا بھر میں قائم پاسپورٹ دفاتر میں بھی میسر آئے گی، خصوصی کاؤنٹرز پر حجاج کرام کو ترجیحی بنیادوں پر ڈیل کیا جائے گا۔
مصطفیٰ حجاج کرام نے کہا کہ سپورٹس کی ڈلیوری 24 گھنٹوں میں یقینی بنائی جائے گی۔
یاد رہے کہ ملک کے 15 نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا بھی آغازہو چکا ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین سے جاپان پاکستان انوویشن انسٹی ٹیوٹ (جے پی آئی آئی) کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔
جاپانی وفد میں چیئرمین جے پی آئی آئی مٹسورو کیوچی، صدر جے پی آئی آئی بلال بھنڈر، سربراہ پاکستان جے پی آئی آئی طارق چیمہ، وائس چیئرمین جے پی آئی آئی کاتسوماتا ٹومومی، ڈائریکٹر جے پی آئی آئی ساواکی یوتارو، صدر الفا اسٹائل اور کساراگی نیل، رکن پرفیکچرال اسمبلی میاموٹو ہدینوری یمنشی اور ڈائریکٹر سن ٹیک تکانو ہدیکی و دیگر شامل تھے۔