اسلام آباد، رہنما مسلم لیگ ن مصدق ملک کا کہنا ہے کہ سیاست میں ڈائیلاگ کے ذریعے ہی راستہ نکلتا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران ن لیگی رہنما مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اچھی بات ہے کہ سیاسی جماعتیں آپس میں بیٹھ کربات کررہی ہیں، پہلے کوئی ہاتھ ملانے اور بات کرنے کو تیارنہیں تھا، مذاکرات کا ہونا ایک اچھا اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک حکومت پر کوئی دباؤ نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی پہلے امریکا پر الزام لگاتے تھے، ڈائیلاگ کے ذریعے ہی راستہ نکلتا ہے۔
مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک خود مختارملک ہے، ہماری طرف سےعدلیہ پر کوئی دباؤ نہیں ہے، سیاسی جماعتیں آپس میں مذاکرات کے ذریعے ہی آگے بڑھ سکتی ہیں۔
دوسری جانب ر ہنما پیپلز پارٹی راجا پرویز اشرف کا کہنا کہ مذاکرات کے لیے پی ٹی آئی سے تحریری چارٹر آف ڈیمانڈ مانگا ہے، نہ کوئی غیر ملکی دباؤ ہے نہ عدالتی فیصلہ مؤخر ہونے کا اس سے کوئی تعلق ہے۔