اسسٹنٹ کمشنر گجرات کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسسٹنٹ کمشنر گجرات اور سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں کو جرمانے کیے۔

گجرات، ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر اور سیکرٹری ڈی آر ٹی اے صدام حسین نے سموگ کی روک تھام کے لیے مشترکہ کارروائیاں کیں۔ دورانِ انسپکشن، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو جرمانے کیے گئے اور کئی گاڑیوں کو موقع پر ہی بند کیا گیا۔ انسپکشن کے دوران مختلف شاہراہوں پر متعدد گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔

latest urdu news

ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے خطرات کو کم کرنے کے لیے حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ سموگ ایک سنگین ماحولیاتی مسئلہ ہے جس سے انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ضلع میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو سموگ سے بچایا جا سکے۔

اسسٹنٹ کمشنر گجرات اور سیکرٹری ڈی آر ٹی اے نے شہریوں کو بھی آگاہ کیا کہ وہ اپنی گاڑیوں کی حالت بہتر رکھیں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو سڑک پر نہ چلائیں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ یہ مہم مستقل بنیادوں پر جاری رہے گی تاکہ ضلع کو سموگ سے پاک رکھا جا سکے اور صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے۔

News Alert Urdu

Free website traffic