سولر اسمبلنگ پلانٹ سے سولر پلیٹیں سستی ہوں گی، چوہدری شافع حسین

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرِ صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے کہ سولر اسمبلنگ پلانٹ لگنے سے سولر پلیٹوں کی قیمت میں کمی آئے گی۔

چوہدری شافع حسین نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی کمپنی پاکستان میں سولر اسمبلنگ پلانٹ لگائے گی، سولر پلانٹ لگنے سے سولر پلیٹیں سستی ہوں گی۔ اُنہوں نے کہا کہ پہلی بار ٹیکنیکل کالجز کی لیبارٹریز اپ گریڈ کی گئی ہیں۔

latest urdu news

چوہدری شافع حسین نے کہا کہ ہم نے فری آئی ٹی کورسز بھی شروع کروا دیے ہیں۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ملک میں جتنی سرمایہ کاری آئے گی اتنا ہی روزگار بڑھے گا۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکل ڈویلپمنٹ سے پاکستان کا مستقبل جڑا ہے، عالمی مارکیٹ کی ہنرمند افرادی قوت کی ڈیمانڈ پوری کرنے کیلئے پلاننگ کرلی گئی ہے۔

ٹیوٹا کے اداروں میں نوجوانوں کو انٹرنیشنل سرٹیفکیشن کے ساتھ آئی ٹی کے شارٹ کورسز بھی کروائے جارہے ہیں تاکہ وہ بیرون ممالک جاکر ملک کیلئے زرمبادلہ کما سکیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter