آئی ایم ایف نے پاکستان کیساتھ مذاکرات کو مثبت قرار دیدیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی ایم ایف کی جانب سے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے پاکستان کیساتھ مذاکرات کو مثبت قرار دے دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے، اہداف پرسختی سے عمل درآمد عوام کا معیار زندگی بہتر کرسکتا ہے۔

latest urdu news

اعلامیے کے مطابق مشن چیف نیتھن پورٹر کی سربراہی میں 12 تا 15 نومبر مذاکرات ہوئے، مذاکرات میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مذاکرات کیساتھ نجی شعبہ کے نمائندوں سے بھی بات چیت اور تبادلہ خیال ہوا۔

آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق مذاکرات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ مذاکرات میں معاشی اصلاحات، معاشی پالیسیز اور معاشی ترقی کے لیے حکومتی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، معاشی امور پر پاکستانی حکام کیساتھ بات چیت مثبت رہی۔

مشن چیف نیتھن پورٹر کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر مذاکرات مثبت رہے، حکومت ٹیکس نہ دینے والے شعبہ سے ٹیکس آمدن بڑھانے کیلئے پرعزم ہے سماجی تحفظ اور ترقی میں صوبوں کے کردار کو بڑھانے پربھی بات چیت جاری ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حالیہ مذاکرات ششماہی جائزے کے لیے کیے گئے، سماجی تحفظ اور ترقی میں صوبوں کے کردار کو بڑھانے پر بھی بات چیت جاری ہے، ملک میں توانائی کی اصلاحات اور چیلنجز پر خصوصی بات چیت کی گئی۔

News Alert Urdu

Free website traffic