بنگلہ دیش کی پاکستانیوں کیلئے سیکیورٹی کلیئرنس کی شرط ختم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکا، بنگلہ دیش نے پاکستانیوں کیلئے سکیورٹی کلیئرنس کی شرط ختم کر دی۔

بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کے بھارت فرار ہوجانے کے بعد سے ڈھاکہ اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مابین تعلقات تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے سیکیورٹی کلیئرنس کی شرط ختم کردی گئی ہے، اس نئی پیش رفت پر بھارتیوں کی چیخیں نکل گئی ہیں۔

بھارتی صارف نے لکھا کہ جس اسپیڈ سے معاملات طے پا رہے ہیں آئندہ 1،2 برس میں بنگلہ دیش پاکستان میں ضم ہوجائے گا۔

اس سے پہلے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تقریبا 20 سال بعد اہم پیش رفت سامنے آئی تھی کہ پاکستان سے ایک مال بردار بحری جہاز پہلی بار بنگلہ دیش پہنچا تھا۔

یاد رہے کہ 1971 کی جنگ اور قیام پاکستان کے بعد سے پاکستان اور بنگلہ دیش سے تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter