وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف کا کام ہی احتجاج کرنا ہے۔
لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا کام ہی احتجاج کرنا ہے اور غلط کام کریں گے تو گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔
گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سروے کرا لیے ہیں، فتنہ اور انتشار تحریک نیچے اور(ن) لیگ اوپر جا رہی ہے۔
لندن میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ اسموگ 7،8 سال سے ہے، اس کے خاتمے کے اقدامات کررہے ہیں، بھٹے کے کالے دھوئیں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو پکڑ رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق مونجی جلانے والے کسانوں کو روکنے کے لیے ترغیبات دے رہے ہیں۔
دوسری جانب بیچلرز آف ڈینٹل سرجری (بی ڈی ایس) ڈگری پروگرام کا دورانیہ 4 سے بڑھا کر 5 سال کر دیا گیا۔
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے بورڈ آف سٹڈیز ڈینٹسٹری کے 49 ویں اجلاس میںیہ فیصلہ کیا گیا کہ بی ڈی ایس کا دورانیہ 4 سال سے بڑھا کر 5 سال کیا جائے گا۔