عدالت نے شیر افضل مروت کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو 20 دسمبر تک پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اور پنجاب کی پولیس کو 20 دسمبر تک پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو گرفتار کرنے سے روک دیا گیا۔

latest urdu news

تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس ارباب محمد طاہر کی جانب سے کی گئی۔

دوران سماعت عدالتی حکم پر ڈی ایس پی لیگل کی جانب سے سیل ایف آئی آر کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا۔

جسٹس ارباب محمد کا کہنا ہے کہ ہم نے ایگزیکٹو مجسٹریٹ کی پاور کے حوالے سے ایک فیصلہ دیا ہے، اس پر شیر افضل مروت نے کہا کہ آپ نے بہترین لینڈ مارک آرڈر دیا۔

شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب سے بھی رپورٹ آنی ہے، اس پر عدالت کی جانب سے ڈی ایس پی لیگل کو ہدایت کی گئی کہ آپ پنجاب حکومت سے رابطہ کرکے ریکارڈ منگوائیں۔

شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ میرے 41 لاکھ روپے اپنے کیسوں کی وکالت میں لگ گئے ہیں، اسلام آباد کے مقدمات کے لیے 10 دسمبر جبکہ پنجاب بڑا ہے تو 20 دسمبر تک وقت دے دیں، جہاں کیس ہوا ہم پیش ہو جائیں گے۔

ہائیکورٹ کی جانب سے اسلام آباد اور پنجاب پولیس کو 20 دسمبر تک شیر افضل کو کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter