عمران خان جیل میں بیٹھ کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش نہ کریں، کیپٹن صفدر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، رہنما مسلم لیگ ن کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان جیل میں بیٹھ کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش نہ کریں۔

ضلع خیبر میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ مذاکرات جمہوریت میں ہوتے ہیں اور یہ دروازے بند نہیں کرنے چاہئیں، ان لوگوں سے کہا جائے پاکستان سے محبت کریں بیرونی ایجنڈے پر نہ چلیں۔

latest urdu news

کیپٹن صفدر کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے 11 سال ہونے کو ہیں عوام کے لیے کیا کیا؟ وفاقی حکومت 1 سال سے پیسے نہیں دے رہی یا 11 سالوں سے؟ جو پیسہ وفاق سے آرہا ہے پہلے اس کا تو حساب دو۔

ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت سے کہتا ہوں ہمیں کچھ نہ دیں، وفاق آئی ٹی کے شعبے میں تعلیم دے، ہر گھر میں ڈاکٹر عبد القدیر پیدا ہوگا۔

دوسری جانب جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا مقصد صرف اتھارٹی قائم رکھنا ہے انہیں جائز ناجائز کی کوئی پرواہ نہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ خالد مقبول میرے لیے قابل احترام ہیں، وہ ایکٹ سمجھنے میرے گھر آئے تھے، خالد مقبول وزیر تعلیم ضرور ہیں لیکن میرے گھر پر زیر تعلیم ہیں۔

latest breaking news in urdu