گجرات میں زلزے کے شدید جھٹکے، عوام سڑکوں پر نکل آئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور اور گجرات کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے جہلم شہر اور گردونواح میں بھی محسوس کیے گئے۔ علاوہ ازیں کمالیہ شہر میں بھی زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

latest urdu news

زلزلے کے بعد عوام نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا اور بعض مقامات پر لوگ عمارتوں اور گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز مہمند چک کا مغربی علاقہ تھا۔ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا امکان موجود ہو سکتا ہے، اس لیے عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter