مشہور یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ کی گرفتاری کے پس پردہ کہانی منظرعام پر آگئی ہے۔
نامور یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ کی گرفتاری کے پیچھے ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔ لاہور پولیس نے حال ہی میں رجب بٹ کو لائسنس کے بغیر کلاشنکوف اور غیر قانونی شیر کے بچے کی ملکیت پر گرفتار کیا تھا۔ پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے رجب بٹ کے گھر پر چھاپہ مارا، جہاں انہیں تحفے میں شیر کا بچہ ملا تھا۔
رجب بٹ کو اس غیر قانونی ملکیت پر گرفتار کیا گیا اور انہیں چونگ پولیس تھانے منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں، انہیں عدالتی ضمانت پر رہائی مل گئی۔
رجب بٹ کی گرفتاری کے حوالے سے ان کے قریبی دوست اور سیاست دان ملک زمان نصیب نے اہم انکشافات کیے ہیں۔ ملک زمان کے مطابق، رجب بٹ کے گھر کی مخبری کسی قریبی شخص نے کی تھی جس کے بعد پولیس نے چھاپہ مارا۔
انہوں نے کہا کہ رجب بٹ کو شادی کے دن شیر کا بچہ تحفے میں ملا تھا، اور وہ شیر کے لائسنس کے لیے درخواست دے چکے تھے، مگر چونکہ ولیمہ نہیں ہوا تھا، لائسنس حاصل کرنا ممکن نہ تھا۔ پولیس نے اس بات کو نظرانداز کرتے ہوئے رجب بٹ کی ملکیت میں موجود کلاشنکوف کا بھی معائنہ کیا، جس کا لائسنس بھی زیر التواء تھا۔
ملک زمان نصیب نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ رجب بٹ کو گرفتار کروانے والا شخص ان کے گھر کا ہی ایک بھیدی تھا۔ تاہم، انہوں نے گرفتاری کے پیچھے موجود شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ ان کے مطابق، رجب بٹ کی گرفتاری پر پولیس پر اعلیٰ حکام کا شدید دباؤ تھا، جس کی وجہ سے ایک دن میں ان کی ضمانت منظور ہو گئی اور وہ باہر آ گئے۔
رجب بٹ، جو 2024 میں پاکستان کی ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز کی فہرست میں شامل ہوئے، کے یوٹیوب پر 4.7 ملین سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر 1.1 ملین فالوورز ہیں، اور ان کی گرفتاری نے سوشل میڈیا پر کافی ہلچل مچائی ہے۔