جسٹس منصور علی شاہ کو بھیجا گیا توہین عدالت کا نوٹس واپس

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جسٹس منصور علی شاہ کو بھیجا گیا توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا گیا۔

اسلام آباد، سینئر جج و جسٹس سپریم کورٹ منصور علی شاہ کو وفاقی محتسب کی جانب سے بھیجا گیا توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا گیا۔ جسٹس سپریم کورٹ امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ نے جسٹس منصور کے خلاف توہین عدالت سے متعلق کیس کی سماعت کی، جس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔

latest urdu news

سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے یہ مؤقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی محتسب کی طرف سے جسٹس منصور کو توہین عدالت کا نوٹس دیا گیا تھا جو واپس لے لیا گیا ہے جب کہ وفاقی محتسب نے اپنی متفرق درخواست بھی واپس لے لی ہے۔

اس موقع پر جسٹس مسرت ہلالی کی جانب سے ریمارکس دیے گئے کہ یہ کیس تو ایسا لگتا ہے ایک ہائیکورٹ نے دوسری ہائیکورٹ کو نوٹسز کیے ہوں۔

اسکے بعد آئینی بینچ نے وفاقی محتسب کیجانب سے جسٹس منصور علی شاہ کے خلاف توہین عدالت کیس نمٹا دیا۔

دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ سمیت 6 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter