نوجوان جھوٹی خبروں پر توجہ نہ دیں، ملکی ترقی میں کردار ادا کریں، احسن اقبال

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ ملکی ترقی میں کردار ادا کریں۔

اسلام آباد، وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نوجوانوں سے کہوں گا کہ وہ جھوٹی خبروں پر بالکل توجہ نہ دیں۔

latest urdu news

وفاقی وزیر احسن اقبال کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ کہنا تھا کہ آج نوجوانوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے، پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا ہے، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، دنیا کے بہت سے ممالک ہم سے پیچھے تھے لیکن اب آگے نکل گئے۔

احسن اقبال کا یہ کہنا تھا کہ پاکستانی قوم محنتی، ذہین اور ایماندار ہے، نوجوانوں کو چاہیے کہ ملک کی ترقی کے لئے مثبت کردار ادا کریں۔

دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ فیڈریشن اور بورڈ میں لوگ آرام کررہے ہیں، انہیں کام سے کوئی غرض نہیں۔

مشیر وزیراعظم پاکستان رانا ثناء اللہ نے بغیر نام لیے بورڈ اور فیڈریشن کے لوگوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب لوگ ہر جگہ سے فارغ ہو جاتے ہیں تو بورڈ اور فیڈریشنز میں بٹھا دیے جاتے ہیں اور وہاں پر وہ آرام فرما رہے ہوتے ہیں۔

latest urdu news

شیئر کریں:
frontpage hit counter