گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان سے درخواست ہے وہ جیل سے ہی سہی 100 انڈیکس کے لاکھ پوائنٹس ہونے پر مبارکباد کا پیغام دے دیں۔
کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر ملکی سرحدوں کیساتھ ساتھ ملکی معیشت کی بھی حفاظت کررہے ہیں، گورنر سندھ کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح عبور کرنے پر دورہ کیا گیا اور منیجنگ ڈائریکٹر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ آج خوشی کا دن ہے، ہمیں اسے منانا ہے، معاشی مشکل میں بہت اچھی خبر ملی ہے، جن پاکستانیوں کا پیسہ باہر ہے وہ اپنا پیسہ ملک میں لائیں، پاکستانی سرمایہ کاری کریں گے تو ملک ترقی کرے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور عسکری قیادت نے اس کامیابی کیلئے ان تھک محنت کی، حکومت، عسکری قیادت، وزارت خزانہ، کیپٹل مارکیٹ کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں پاکستان سٹاک ایکسچینج آکر مبارکباد دیں۔