تمام ممالک شام کے معاملات سے دور رہیں، ترک صدر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترک صدر رجب طیب اردوان نے تمام ممالک پر شام کے معاملات سے دور رہنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ترکیہ شام میں دہشتگرد تنظیموں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے شام کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے تمام ممالک کو شام کے معاملات میں مداخلت سے باز رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق انہوں نے پارلیمان سے خطاب میں کہا کہ ترکیہ دہشتگرد تنظیموں سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور شام میں امن قائم رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔

latest urdu news

صدر اردوان نے کرد ملیشیا کو خطے میں امن و استحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ تمام ممالک کو شام سے اپنے ہاتھ کھینچ لینا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ترک فوج داعش اور کرد ملیشیا سمیت کسی بھی شدت پسند تنظیم کو پنپنے نہیں دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کرد ملیشیا نے ہتھیار نہ ڈالے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ترک صدر نے یہ بھی کہا کہ شدت پسندوں کے آخری ٹھکانے تک ان کا پیچھا کیا جائے گا اور انہیں ان کے بھیانک انجام سے دوچار کیا جائے گا۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter