متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے روزگار کے لیے جانے والے پاکستانیوں کے لیے نئی ویزا پالیسی عائد کر دی۔
یو اے ای کے بیورو آف امیگریشن کے مطابق اب یو اے ای میں نوکری کا ویزا لینے والوں کو کریکٹر سرٹیفکیٹ درکار ہوگا۔
پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستانیوں کو متحدہ عرب امارات میں نوکری کیلئے پولیس کا کریکٹر سرٹیفکیٹ لازمی دکھانا ہوگا۔
پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ ایسوسی ایشن نے متحدہ عرب امارات کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ شکایات کے ازالے کیلئے اماراتی حکومت کا یہ اقدام بہت اچھا ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ 31 دسمبر کے بعد افغان شہریوں کو بغیر این او سی کے اسلام آباد میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ 31 دسمبر 2024 کے بعد افغان شہریوں کو اسلام آباد میں قیام کے لیے این او سی (نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ) لازمی حاصل کرنا ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ این او سی کے بغیر کسی بھی افغان شہری کو وفاقی دارالحکومت میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔