امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات میں مداخلت کےمقدمے میں بڑا ریلیف مل گیا۔
اسپیشل کونسل جیک اسمتھ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کیس ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ الزامات پر قائم ہیں مگر محکمہ انصاف کی پالیسی صدر کے خلاف کارروائی سے روکتی ہے۔
یاد رہے کہ ٹرمپ کے خلاف پراسیکیوٹر جیک اسمتھ کی جانب سے رواں سال اگست میں 2020 کے صدارتی الیکشن میں نتائج پلٹنے کی کوششوں سے متعلق نئی فرد جرم دائر کی گئی تھی۔
فرد جرم میں وہی مجرمانہ الزامات موجود تھے جو اس سے پہلے دائر کردہ فرد جرم میں تھے، البتہ سپریم کورٹ نے امریکی صدور کو حاصل استثنیٰ کے حوالے سے فیصلے کے بعد نئی فرد جرم میں ٹرمپ کیخلاف الزامات کو کم کیا تھا۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 ممالک سے آنے والی اشیاء پر بھاری ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو، کینیڈا اور چین سے آنے والی اشیاء پر صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بھاری ٹیکس لگانے کا اعلان کیا ہے۔