35
بینک آف انگلینڈ کی جانب سے شرح سود میں 25 فیصد کمی کا اعلان کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ شرح سود میں کمی مارگیج ادا کرنے والوں کیلئے بڑا ریلیف ہے۔ بینک آف انگلینڈ کے فیصلے کے بعد شرح سود 5 سے کم ہو کر 4.75 فیصد ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ستمبر کے ماہ میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 1.7 فیصد رہی، 2021 کے بعد پہلی بار مہنگائی 2 فیصد کے ہدف سے نیچے آئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2020 کے بعد پہلی بار رواں برس اگست میں شرح سود میں 0.25 فیصد کمی کی گئی تھی۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کے غزہ میں مظلوم فلسطینی پناہ گزینوں پر حملے جاری رہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے کمال عدوان ہسپتال پر پھر دھاوا بول دیاگیا ۔
تازہ حملوں میں 27 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، غزہ کی شمالی پٹی میں 19 فلسطینی اسرائیلی بربریت کا نشانہ بنے۔