چلڈرن ہسپتال کے قریب ڈاکو ناکہ، پولیس کی فائرنگ سے ملزمان فرار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات میں چلڈرن ہسپتال کے قریب ڈاکووں کی پولیس ناکہ پر فائرنگ 4 ڈاکو ٹریس کرلیے گئے تھانہ بی ڈویژن گجرات کے علاقہ محلہ فتوپورہ میں چار ڈاکووں کی پولیس کو اطلاع ملی۔

جسکے بعد شاہدولہ چوکی انچارج مبشراقبال نے معہ نفری چلڈرن ہسپتال کے قریب ناکہ لگا لیا اے ایس آئی مبشر اقبال کے مطابق رات ساڈھے گیارہ بجے دو موٹر سائیکلیوں پر چار ڈکیت آئے جن کو پولیس نے روکنے کی کوشش کی موٹرسائیکل سواروں نے پولیس پارٹی پر جان سے مار دینے کی نیت سے سیدھی فائرنگ کر دی۔

latest urdu news

پولیس ملازمین نے ریڑھیوں اور ٹھلیوں کی اوٹ لیکر جان بچائی ملزمان محلہ فتوپورہ میں داخل ہوگئے جن کا پیچھا کیا گیا لیکن ملزمان اندھیر اشب اور تاریک گلیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔

اے ایس آئی مبشر اقبال کے مطابق تین ڈکیت ٹریس کر لئے گیے جن کے نام سامنے آگئے ہیں ابرار عرف زین ہاشمی، الماس عرف ھیرا اور عابد موچی شامل ہیں جن کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter