مشرقی پاکستان کی علیحدگی، سقوطِ ڈھاکا کو 53 برس بیت گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشرقی پاکستان کو آج علیحدہ ہوئے 53 برس گزر گئے۔

مشرقی پاکستان کے علیحدہ ہونے کا سانحہ 16 دسمبر 1971ء کو پیش آیا تھا، جسے یوم سقوطِ ڈھاکا کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔

latest urdu news

قیام پاکستان کے 24 سال بعد آج ہی کے دن پاکستان کا مشرقی بازو الگ ہوگیا تھا جسے قوم سقوطِ ڈھاکا کے نام سے یاد کرتی ہے۔

ماضی کی تلخ یادیں آج بھی تازہ ہیں لیکن یہ دن ماضی سے سیکھنے اور دشمن کی چالوں سے خبردار رہنے کی یاد دہانی کراتا ہے۔

اگرچہ بنگلادیش آج آزاد ملک ہے مگر دونوں ملکوں کے درمیان نفرت اور تقسیم کی جو دیوار کھڑی کی گئی تھی، وہ وقت گزرنے کے ساتھ اب ڈھے رہی ہے۔

اس عظیم سانحہ سے متعلق ملک بھر میں آج سیاسی و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

latest breaking news in urdu