یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی گھی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل کی قیمت میں 55 روپے تک جبکہ گھی کی قیمت میں 46 روپے تک فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے۔

latest urdu news

حکام نے یہ بتایا کہ کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ جس قیمت پر خریداری کرتے ہیں اسی حساب سے رد و بدل کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے ملک میں غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک کرنا شروع کردیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے ملک میں غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک کرنا شروع کردیے گئے ہیں اور یہ فیصلہ وی پی این کی وائٹ لسٹنگ کے لیے کیا گیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ وی پی این سکیورٹی رسک ہیں، غیر رجسٹرڈ اور غیرقانونی وی پی این سے حساس ڈیٹا تک رسائی ہوسکتی ہے جبکہ غیر رجسٹرڈ وی پی این سے غیرقانونی مواد تک رسائی بھی ہوسکتی ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter