شوہر بیوی کی بات نہ ماننے پر کروڑ پتی بن گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا، امریکی شخص بیوی کی بات نہ ماننے پر کروڑ پتی بن گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک شخص آفس کے لئے اپنے گھر سے نکلا تو اپنا کھانا ساتھ لانا بھو ل گیا، جب بیوی نے لنچ بکس کو گھر دیکھا تو شوہر کو فون کرکے واپس گھر آکر کھانے کا کہا۔

latest urdu news

شوہر نے گھر واپس جانے کی بجائے قریب ہی ایک گروسری اسٹور پر جا کر کھانا لینے کو ترجیح دی، اس نے وہاں کھانے کی چیزوں کے ساتھ ملینیئر باکس بھی خرید لیا۔

جب اس نے اسے اسکریچ کیا تو وہ ملینیئر بن چکا تھا، اس کی 3 ملین ڈالرز کی لاٹری نکل آئی جو پاکستانی روپوں میں تقریباً 84 کروڑ روپے بنتی ہے، اس طرح وہ شخص کی بیوی کی بات نہ مان کر کروڑ پتی بن گیا، شوہر بہت زیادہ خوش ہوگیا۔

خوش نصیب شوہر نے کہا کہ گروسری اسٹور سے نکلنے سے پہلے ٹکٹ اسکین کیا تو لاٹری ونر لکھا دیکھا، اس نے کہا کہ پہلے مجھے یقین ہی نہ آیا جب تمام صفر دیکھے تو انتہائی خوشی ہوئی اور یہ خوشخبری فون کرکے اپنی زوجہ کو بھی سنائی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter