گجرات چیمبر آف کامرس میں نادرا رجسٹریشن کاؤنٹر کے افتتاح کے لیے تقریب کا انعقاد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات چیمبر آف کامرس میں نادرا رجسٹریشن کائونٹر اور نادرا ای سہولت کے افتتاح کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

نادرا رجسٹریشن کائونٹر اور نادرا ای سہولت کا افتتاح حاجی ناصر محمود گروپ لیڈر شاہین گروپ، محمد منیر پشاوری صدر گجرات چیمبر اور دیگر کے ہمراہ کیا۔

latest urdu news

محمد منیر پشاوری صدر گجرات چیمبر نے کہا کہ یہ سروس ممبران گجرات چیمبر کے لیے ہے اور اس کا سارا کریڈٹ حاجی ناصر محمود گروپ لیڈر کو جاتا ہے جن کی کاوشوں سے یہ ممکن ہوا۔

اس سروس سے ممبران گجرات چیمبر اور ان کی فیملیز بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ حاجی ناصر محمود گروپ لیڈر نے کہا کہ نادرا کاؤنٹر کی اپروول کے لیے چوہدری بلال باسط ایڈوائزر وفاقی ٹیکس محتسب (سپین) کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے بھرپور دلچسپی اور محنت سے اس کی اپروول کروائی۔

اس کاؤنٹر میں نادرا کی تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گیں ۔ اس کے علاوہ جلد ہی اراضی ریکارڈ سنٹر اور پاسپورٹ کے کاؤنٹر کی بھی اپروول ہو جائے گی۔

گجرات چیمبر میں خواتین کے لیے وومین انکلیو کا پراجیکٹ بھی کا رہے ہیں جہاں خواتین ڈارئونگ کی ٹریننگ کے بعد لائسنس بنوا سکتی ہیں اس کے علاوہ ،پراپرٹی کے معاملات، تشدد جیسے واقعات کی رپورٹ بھی کروا سکتی ہیں۔

یہ پراجیکٹ گجرات کی خواتین کے لیے بہت اہم ہے اور اسے جلد مکمل کیا جائے گا۔ یہ تمام سروسز ممبران گجرات چیمبر کے لیے ہیں اور ممبران ان سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter