قطر نے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر رضا مندی ظاہر کی ہے، عطاتارڑ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے وزیر اعظم کے دورہ سعودیہ اور قطر کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ قطر کی جانب سے بھی پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر رضا مندی ظاہر کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عطااللہ تارڑ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب بہت کامیاب رہا، وزیر اعظم کی سعودی عرب کی قیادت سے ملاقاتیں انتہائی منافع بخش ثابت ہوئیں۔

latest urdu news

عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت تیزی کیساتھ مستحکم ہو رہی ہے اور پاکستان میں سرمایہ کار بھی دلچسپی لینے لگے ہیں، ملک میں سرمایہ کاری تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

سعودی عرب کی سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر کے اضافے کے بعد 2.8 ارب ڈالر ہو گئی ہے، جبکہ قطر کی جانب سے بھی پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر رضا مندی ظاہر کی گئی ہے۔

عطاتارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کیساتھ بھی خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی، سعودی عرب کیساتھ سرمایہ کاری کے حوالے سے ایم او یوز پر پیش رفت جاری ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں ہماری بھرپور مدد کی گئی جس پر ہم برادر ملک کے شکر گزار ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مستونگ میں سکول پر دھماکا تعلیم دشمنی کا ثبوت ہے، دہشتگرد ایسے حملوں سے قوم کے حوصلے کبھی پست نہیں کر سکتے۔

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گرلز ہائی اسکول پر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے دھماکے میں بچوں اور پولیس اہلکار کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا گیا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter