ڈونلڈ ٹرمپ نے خواتین سے متعلق متنازع بیان کے بعد خود کو محافظ قرار دیدیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدارتی انتخابات میں 4 دن باقی رہ گئے، انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ نے خواتین کے حوالے سے متنازع بیان دینے کے بعد خود کو خواتین کا محافظ بھی قرار دیدیا۔

وسکونسن میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کملا ہیرس اور جو بائیڈن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے جرائم پیشہ تارکین وطن کو امپورٹ کیا اور انہیں اس ملک میں داخل ہوکر ہماری بچیوں اور عورتوں پر حملے ریپ اور قتل کرنے کی اجازت دی۔

latest urdu news

سابق صدر کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص جو ان کو ہمارے بچوں کو اغوا کرنے اور مارنے دیتا ہے اسے اوول آفس کے قریب بھی نہیں ہونا چاہیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے میری ٹیم نے منع کیا تھا کہ میں یہ جملہ ادا نہ کروں لیکن میں کہہ رہا ہوں کہ خواتین کو پسند ہو یا نہ ہو، میں انکی حفاظت کروںگا۔

سابق صدر نے مجمعے کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ یہاں کوئی ایسی خاتون موجود ہے جو نہیں چاہتی کہ اس کی حفاظت کی جائے، کوئی خاتون ایسی ہے کہ جو یہ نہ چاہے کہ امریکی صدر اسکی حفاظت کرے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو خواتین کا محافظ قرار دیتے ہوئے یہ کہا کہ میں خواتین کی حفاظت یقینی بنائوں گا، چاہے لیڈیز مجھ سے اتفاق کریں یا نہ کریں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter