وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کا دور پی آئی اے کے زوال کا دور تھا۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں ایک وزیر کے بیان سے پی آئی اے کو نقصان پہنچا، پی ٹی آئی کا دور پی آئی اے کے زوال کا دور تھا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ یورپی یونین نے پی آئی اے کو اجازت دی ہے، جنوری کے آخر میں یوکے سے تفصیلی آڈٹ کیلئے وفد آئے گا، امید ہے یورپی یونین کی اجازت کے بعد یوکے کی بھی اجازت مل جائے گی۔
پی آئی اے پرائیویٹائزیشن کے پراسس میں بھی ہے، پی آئی اے منافع بخش ائیر لائن بھی ہو جائے گی، پی آئی اے کے جہاز جو روٹ بند تھے ان کے اوپر بھی چلا سکیں گے۔
گوادر، سندھ اور شمالی علاقوں میں چھوٹی ائیر لائن چلائی جا سکیں گی، چھوٹی ائیر لائن چلانے سے کنکٹیویٹی بڑھے گی۔
دوسری جانب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے ایک بار پھر مذاکرات پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔