صدر زرداری نجی دورے پر دبئی روانہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر مملکت آصف علی زرداری نجی دورے پر دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔

صدر آصف علی زرداری 2 دن دبئی میں قیام کریں گے۔ صدر مملکت کی غیر موجودگی میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی جانب سے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا گیا ہے۔

latest urdu news

یاد رہے کہ چند روز پہلے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف بھی اپنے چیک اپ کیلئے لندن روانگی سے پہلے دبئی پہنچے تھے جس کے بعد وہ امریکا روانہ ہوگئے۔

دوسری جانب لاہور میں بڑھتی ہوئی اسموگ کی وجہ سے حکومت نے مختلف علاقوں میں "گرین لاک ڈاؤن” نافذ کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیوس روڈ، ایجرٹن روڈ، ڈیورنڈ روڈ، کشمیر روڈ اور ان سے ملحقہ علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

گرین لاک ڈاؤن کے تحت ان علاقوں میں تعمیراتی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ موٹرسائیکل رکشوں کا چلنا بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ کمرشل جنریٹرز اور کھلے بار بی کیو پوائنٹس کو رات 8 بجے کے بعد بند رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، اور کوئلے اور لکڑی جلانے والے فوڈ پوائنٹس پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ رات 10 بجے کے بعد شادی ہالز کو کھلا رکھنے پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter